دبئی: پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا پاکستان کے چار سو اڑتیس رنز کے تعاقب میں شدید مشکلات کا شکار ہے۔ کینگروز کو جیت کیلئے مزید تین سو اناسی رنز کی ضرورت ہے اور اس کی صرف چھ وکٹیں باقی ہے۔
دبئی ٹیسٹ کے چوتھےروز بھی پاکستان ٹیم چھائی رہی۔ کیا بلے باز کیا گیند باز سب نےکینگروز پر ہاتھ صاف کیے۔ احمد شہزاد اور یونس خان کی سنچریوں کے بعد بولرز نے کینگروزکو جمنے نہ دیا۔
شاہینوں نے دوسری نامکمل اننگز اڑتیس رنز پر شروع کی تو اظہر علی کی صورت میں پاکستان کو پہلا دھچکا لگا۔ یونس خان نے احمد شہزاد کے ساتھ مل کر ایک سو اڑسٹھ رنز کی شراکت قائم کی۔
احمد شہزادچار چھکوں کی مدد سے کیئرئیر کی دوسری سنچری مکمل کی۔ یونس خان کی چھبیسویں سنچری بنتے ہی مصباح الحق نے دوسری اننگز دو کھلاڑی آؤٹ دو سو چھیاسی رنز پر ڈیکلیر کردی۔
چار سو اڑتیس رنز کاپہاڑ جیسا ہدف دیکھ کینگروز کے ہاتھ پاؤں ہی پھول گئے۔ چوالیس رنز پر آسٹریلیاکو وارنر کی شکل میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔ جس کے بعد بلےبازوں کی لائن کی لگ گئی۔
چوتھےروز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے چار وکٹوں پر انسٹھ رنز بنالئے ہے۔ آج پانچویں روز کینگروز کو جیت کیلئے تین سو اناسی اور شاہینوں کو چھ وکٹیں درکار ہونگی۔