دبئی ٹیسٹ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز نیوزی لینڈ نے اپنی اننگز 167 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تاہم نیوزی لینڈ کےکپتان میکلم نے نو کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئرکردی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو 261 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے جو پاکستانی ٹیم کو 74.1 اوورز میں پورا کرنا ہے، نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر نے ایک سو چار،برنڈن میکلم 45 مارک کریگ چونتیس جبکہ ٹم ساؤتھی بیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستانی باؤلرز یاسر شاہ نے پانچ وکٹس لیں اور ذوالفقار بابر نے چارکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور ابتک قومی ٹیم کے اوپنر توفیق عمر چاررنز بنا کرکیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئےہیں۔
اس وقت شان مسعود اور محمد اظہر اکتیس رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پرکریز پر موجود ہیں اور بارہویں اوور کا کھیل جاری ہے۔