دمبولا: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دمبولا میں فیصلہ کن ون ڈے جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں ایک سو دو رن بنا کر آؤٹ ہوگئی .قومی بیٹسمینوں نے سری لنکن بولرز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔
دمبولا میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس مصباح الحق نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی اننگز کا آغازانتہائی مایوس کن رہا۔ شرجیل خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ احمد شہزاد بھی زیادہ دیر تک وکٹ پرنہ ٹھہرسکے اوردس رنزبناکرپراساد کا شکار بنے۔
محمد حفیظ بھی پاکستان کو مشکلات میں ڈال گئے۔ وہ ایک رن بناکر ملنگا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ کپتان مصباح الحق بھی ٹیم کا سہارا نہ دے سکے,وہ اٹھارہ رنزبناکر رن آؤٹ ہوگئے۔
عمر اکمل بھی سری لنکن بولرز کے سامنے نہ کھیل سکے۔ وہ سات رنزبناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔ شاہد آفریدی بھی ٹیم کے کام نہ آسکے اور صرف دو رنز بنا کر چلتے بنے، سارا پریرا نے چار وکٹیں اپنے نام کیں۔قومی ٹیم نے سری لنکا کو ایکسو تین رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔،