سحر انگیز آواز، منفرد انداز "عادت ” گا کر سب کو اپنا عادی بنانے والے عاطف اسلم بتیس برس کے ہوگئے ہیں۔
پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے مداحوں کو خوشخبری دی ہے کہ وہ انہیں اپنی سالگرہ پر ایک خاص تحفہ دیں گے، عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ پر توجہ کی وجہ سے ان کے البم ریلیز نہیں ہو رہے، مداحوں کی ناراضگی کو دور کرنے کے لئے وہ اپنا نیا البم تیار کر رہے ہیں جس کا پہلا گانا وہ اپنی سالگرہ کے روز ریلیز کریں گے۔
گانا سروں بھری آواز سے کروڑوں دلوں کی دھڑکن بننے والے عاطف اسلم بارہ مارچ انیس سو تیراسی کو لاہور میں پیدا ہوئے، گانا دو ہزار چار سے اپنے کریئر کا باقاعدہ آغاز کرنے والے عاطف اسلم دیکھتے ہی دیکھتے موسیقی کی دنیا پر چھاگئے ۔
عاطف اسلم کے پہلے البم کے گانے سپرہٹ ہوئے، عاطف اسلم نے اپنے کیرئیر میں اداکاری کے ساتھ گلوکاری کے جوہر بھی دکھائے، دو ہزار گیارہ میں پہلی بار عاطف نے پاکستانی فلم ”بول “میں کام کیا ۔
انہوں نے بالی ووڈ کی کئی مشہور فلموں کیلئے گانے گائے جبکہ جنتا بھائی کی لواسٹوری میں وہ خصوصی طور پر نظر آئے، گلوکار عاطف کی شاندار اور منفرد آواز نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی پسند کی جاتی ہے۔
عاطف نے جہاں ملک میں اپنی پہچان بنائی وہیں سرحدوں کی حدود سے آگے نکل کر یورپی ممالک سمیت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ گانا عاطف اسلم نے اپنی سحر انگیز آواز کی بدولت بیشتر ملکی اور غیر ملکی اعزازات اپنے نام کئے۔