شارجہ : پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے کپتان ثنا میر کی ہیٹرک کی بدولت سری لنکا ویمنز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پچپن رنز سے شکست دے دی۔
شارجہ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مایوس کن آغاز کے بعد کپتان ثنا میر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو ایک سو چوبیس رنز تک پہنچادیا۔
ثنا میر نے اڑتالیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں قومی خواتین بولرز نے نپی تلی بولنگ کی بدولت سری لنکن ٹیم کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔
- Advertisement -
کپتان ثنا میر نے تیرہویں اوور میں ہیٹ ٹرک کرکے سری لنکن ٹیم کو انہتر رنز پر پویلین بھیج دیا۔ آل راؤنڈ کارکردگی پر ثنا میر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔