تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ذوالفقار مرزا کی ضمانت آج ختم ہو رہی ہے

بدین:  سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کی حفاظتی ضمانت آج ختم ہو رہی ہے، بدین میں حالات کشیدہ ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری مرزا فارم ہاؤس کے باہر موجود ہے، ذوالفقار مرزا  کو ہر حال میں آج متعلقہ ہائی کورٹ میں پیش ہونا ہوگا، عدم پیشی پر پولیس کو  گرفتاری کی اجازت ہوگی۔

تھانے پر دھاوا بولنے اور زبردستی دکانیں بند کرانے کے الزام میں ذوالفقارمرزا حفاظتی ضمانت پر ہیں، جس کی معیاد آج ختم ہورہی ہے۔

ذوالفقار مرزا کی اہلیہ فہمیدہ مرزا بدین پہنچ گئیں، مرزا فارم ہاوس پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ پولیس کی نظر میں عدالتی احکامات کی کوئی اہمیت نہیں ہے اگر صورتحال یہی رہی تو ڈاکٹر ذوالفقارمرزا عدالت نہیں جاسکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انھوں نے آج بھی عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ہائی کورٹ کراچی کے جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس جنید غفار کی سربراہی میں قائم خصوصی بینچ نے ڈاکٹر زوالفقار علی مرزا کی 4 مقدمات میں 6 مئی تک حفاظی ضمانت منظور کرلی تھی۔

ڈاکٹر زوالفقار علی مرزا کے وکیل اشرف سموں نے ہائی کورٹ میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ڈاکٹر زوالفقار مرزا اپنے ساتھی ندیم مغل کو غیر قانونی طور پر حراست میں لئے جانے کے خلاف مقدمے کے لئے بدین تھانے گئے تو پولیس نے انکے ساتھ نامناسب سلوک کیا اور کیس بھی نہیں لیا۔

وکیل نے یہ مؤقف بھی اختیار کیا کہ ڈاکٹر زوالفقار علی مرزا کورٹ میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن پولیس نے مرزا فارم بدین کو گھیرے میں لیا ہوا ہے جسکے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔

وکیل نے درخواست میں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ ڈاکٹر زوالفقار علی مرزا کو حراست میں لینے کے بہانے میر مرتضی بھٹو کے طرز پر قتل کیا جا سکتا ہے، جسکے بعد عدالت نے انہیں ماتحت عدالت میں پیش ہونے کی شرط پر 6 مئی تک حفاظتی ضمانت دے دی تھی۔

بدین میں ڈاکٹر زوالفقار علی مرزا کے 12 ساتھیوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

Comments

- Advertisement -