ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

رائل فضائیہ کے ائیر چیف کا ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

رائل فضائیہ کے چیف ائیر چیف مارشل سرا ینڈر یوپلفورڈ نے آج ائیر ہیڈکوارٹر ز اسلام آباد کا دورہ کیا، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے معزز مہمان کا استقبال کیا ۔ان کی آمد پر پاک فضائیہ کے چاق وچوبند د ستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ائیر ہیڈ کوارٹر ز میں یاد گا ر شہداء پر پھولوں کی چادر چڑ ھائی ۔بعد ازاں پر نسپل ا سٹاف آفیسر ز کا معزز مہمان سے تعارف کرایا گیا ۔

انہوں نے ائیر چیف سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ بعدازاں رائل فضائیہ کے سر براہ نے پی اے ایف اکیڈ می رسالپور کا دورہ کیا ۔ جہاں انہیں اکیڈمی کے تنظیمی اور تر بیتی ڈھانچے کے بارے بریفنگ دی گئی ۔

- Advertisement -

معزز مہمان نے کالج آف ایر وناٹیکل انجینئر نگ ، ائیر ڈیفنس ٹر یننگ سکول ، سکول آف ائیر ٹریفک سروسز ،سیمولیٹر سکواڈرن اور فلائنگ انسٹرکٹرز ا سکول کا دورہ بھی کیا۔

اہم ترین

مزید خبریں