ٹورنٹو: سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے راجرز ٹینس کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ٹورنٹو میں جاری ٹورنامنٹ میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے اپنی تینتیسویں سالگرہ فتح کے ساتھ منائی۔ کوارٹرفائنل میں سوئس کھلاڑی نے اسپین کے ڈیوڈ فیررر کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد زیر کیا۔
ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ ایک ایک سے برابر تھا۔ فیصلہ کن سیٹ میں فیڈرر نے کوئی غلطی کئے بغیر کامیابی حاصل کرلی۔ سوئس کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ تین، چار چھ اور چھ تین رہا۔ سیمی فائنل میں فیڈرر کا مقابلہ اسپین کے فیلیسیانو لوپیز سے ہوگا۔ لوپیرز نے دوسرے کوارٹرفائنل میں کینیڈا کے میلاس راؤنچ کے خلاف میدان مارا۔ لوپیز نے حریف کھلاڑی کو چھ چار ،سات چھ اور چھ تین سے قابو کیا۔