اسلام آباد : ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام ” اتحاد امت و استقبال ماہ محرم الحرام ” کے عنوان پر سیمینار منعقد ہوا۔سیمینار سے کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام مسالک کے رہنماؤں میں اتفاق و اتحاد پایا جاتا ہے۔
جبکہ عالمی سازش کے تحت راولپنڈی میں فرقہ واریت کی آگ لگائی گئی۔ سازشی قوتوں کا کام ہے کہ مسلمانوں کو آپس میں لڑایا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان مین داعش نامی تنظیم موجود ہے جو کہ کراچی میں لوگوں کو قتل کرنے میں مصروف العمل ہے ۔
اس موقع پر علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ تمام مذاہب کے لئے ضابطہ اخلاق موجود ہے جس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔