تربوز کا سلاد
اجزاء
تربوز ایک عدد
شہد دو کھانے کے چمچ
لیموں کا رس دو عدد
ادرک حسبِ ضرورت
چینی دو کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
کالی مرچ حسبِ ذائقہ
پودینے کے پتے چند عدد
ترکیب
تربوز کے چوکور چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر بیج نکال دیں، پھر ایک پیالے میں تربوز ڈال کر فریج میں رکھ دیں، تاکہ ٹھنڈا ہو جائے۔
اب فرائنگ پین میں شہد، لیموں کا رس، چینی اور حسبِ ذائقہ نمک ملاکر کریمل سوس بنائیں اور اس میں ادرک ملا دیں۔
اب اسے تربوز کے اوپر چاروں طرف ڈالیں اور کالی مرچ چھڑک دیں۔
اس کے بعد پودینے کے پتے ڈال کر سب چیزیں ملا لیں۔
آخر میں آدھے گھنٹے کے لیے فریزر میں رکھنے کے بعد سرو کریں۔