پیزا
اجزا
پیزا ڈو کے اجزاء
میدہ چار کپ
بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
انڈا ایک عدد
مکھن تین کھانے کے چمچ
خمیر ایک کھانے کا چمچ
دودھ یا پانی حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ
پیزا ٹاپنگ
شملہ مرچ ایک عدد
پیاز ایک عدد
ٹماٹر ایک عدد
سیاہ زیتون چھ سے آٹھ عدد
ہرے زیتون چھ سے آٹھ عدد
ٹماٹو پیوری ڈیڑھ کپ
موزریلا چیز ایک پیکٹ
اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
روز میری آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ حسب ضرورت
سفید مرچ حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ
پارسلے ایک گڈی
پیزا کے لیے
مرغی دو سو گرام بغیر ہڈی
ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
دہی سو گرام
پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت
ترکیب
ڈو بنانے کا طریقہ
ایک کپ میں خمیر اور بیکنگ پاؤڈر شامل کریں اور آدھا کپ گرم پانی ملا کر مکس کر لیں۔ اسے سائیڈ میں رکھ دیں، ایک الگ باؤل میں میدہ، نمک، مکھن اور انڈا شامل کر کے ہاتھ سے اچھی طرح مکس کر لیں، پھر اس میں خمیر اور بیکنگ پاؤڈر کا جو آمیزہ بنایا تھا وہ بھی شامل کر لیں، پانی تھوڑا اور شامل کر کے گوندھیں، لیکن پانی کا استعمال احتیاط سے کریں، ذرا سا خشک آٹا بھی شامل کر کے ڈو کو اچھی طرح نرم گوندھ لیں، ڈو کو ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں تاکہ وہ رائیز ہوجائے ، ایک گیلے نچوڑے ہوئے کپڑے سے ڈھک دیں تاکہ ڈو خشک نہ ہو۔
چکن بنانے کا طریقہ
چکن کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، شملہ مرچ، پیاز اور ٹماٹر کو چھوٹے کیوبز کی شکل میں کاٹ لیں۔
چکن میں نمک، ہلدی، لال مرچ، گرم مصالحہ اور زیرہ پاؤڈر اور دہی شامل کر کے ایک گھنٹے کیلئے رکھ دیں، پھر ایک پین میں آئل گرم کریں، لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کریں پھر چکن شامل کرکے درمیانی آنچ پر بھون کر پکالیں۔
ٹماٹو پیوری سوس بنانے کا طریقہ
ایک فرائنگ پین میں آئل گرم کرکے اس میں تھوڑا سا لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کرکے پکائیں، پھر روز میری اور اوریگانو شامل کر کے مکس کریں اور ساتھ ہی ٹماٹو پیوری شامل کر دیں، دھیمی آنچ پہ ذرا سی دیر پکالیں کہ ٹماٹر کا کچا پن ختم ہو جائے اور نرم سا پیسٹ تیار ہو جائے۔
پیزا کا بیس، فلنگ اور ٹاپنگ کا طریقہ
ڈو کا پیڑا لے کر نرمی سے ہاف انچ سے ذرا کم موٹا بیل لیں اور پھر ایک پین میں خشک آٹا لے کر ذرا سا چھڑک دیں اور میں بیلی ہوئی ڈو پھیلا دیں پھر ٹماٹو پیوری سوس اچھی طرح ڈو کے اوپر پھیلا دیں۔
پھر اس کے اوپر چکن تندوری جو تیار کی تھی وہ پھیلا دیں، شملہ مرچ، پیاز، ٹماٹر، پارسلے‘ہرے زیتون اور کالے زیتون بھی اس کے اوپر پھیلا دیں۔ سب سے آخر میں گریٹڈ چیڈر چیز اچھی طرح پھیلا دیں، مزید اسپائسی کرنے کے لیے اوپر کُٹی لال مرچ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
سب سے پہلے توا گرم کرلیں، گرم توے پر اوپر پیزا والا پین رکھ کر اوپر سے ڈھک دیں تاکہ بھاپ باہر نہ نکلے، اس کو 20 سے 25 منٹ تک پکائیں ، مزیدار پیزا تیار ہے۔ایک پلیٹر میں گرم گرم پیزا نکال کے سرو کریں۔