لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی تحریری یقین دہانی تک سندھ حکومت سے کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔
یہ بات انہوں نے لندن سے جاری اپنے بیان میں کہی، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ماضی میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے معاہدہ کرکے ایم کیو ایم نے سبق حاصل کرلیاہے،
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے مذاکرات صرف خانہ پری کے لئے ہونگے ، اصل مذاکرات تو سابق صدر زرداری کی تحریری یقین دہانی کے بعد انہی سے ہونگے۔
الطاف حسین نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار کو ٹیلی فون کیا تاہم ان سے بات نہیں ہوسکی۔