لاہور : پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے امکانات روشن ہوگئے۔ زمبابوے نے ٹیم بھیجنے پر رضامندی ظاہر کردی۔ پی سی بی کی کوششیں رنگ لے آئیں۔
زمبابوے نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے بند دروازے کھولنے کیلئے حامی بھرلی۔ ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی کا اظہارکیاہے۔
ذرائع کے مطابق زمبابوین ٹیم آئندہ ماہ دورہ کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مختصر سیریز میں پانچ ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔
- Advertisement -
، سیکورٹی وجوہات کی بناپر تمام میچزکی میزبانی قذافی اسٹیڈیم کو ملنے کا امکان ہے۔ زمبابوے کے دورہ پاکستان کی بات چیت کا آغاز ورلڈ کپ کے دوران ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے کیا تھا۔
واضح رہے کہ مارچ دوہزار نو کو سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہوگئے تھے۔