اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

زیرِ آب انٹرنیٹ کیبل میں خرابی، صارفین کو مشکلات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کو باقی ماندہ دنیا سے منسلک کرنے والے زیرِ آب انٹرنیٹ کیبلز کو نقصان پہنچنے کے سبب ملک بھرمیں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہوئی ہے ، 3 جی صارفین بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ کیبل میں خرابی کراچی کے ساحل کے نزدیک واقعہ ہوئی ہے اور ماہرین کے مطابق متاثرہ جگہ کی نشاندہی کرلی گئی ہے لیکن اس کی درستگی کے لئے وقت درکار ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی سی ایل ذرائع نے بھی کیبل میں نقص آجانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’کیبل کی مرمت کے لئے توقع سے زیادہ وقت درکارہے اور ملک کی انٹرنیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بینڈ ود دیگر کیبلز پر منتقل کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ مذکورہ کیبل کی مرمت میں کئی ہفتے بھی لگ سکتے ہیں اور اس دوران انٹرنیٹ صارفین کو اپ لوڈنگ اور ڈاوٗن لوڈنگ میں مشکلات کا سامنا درپیش رہے گا۔

بینڈ ود کو متبادل کیبل پر منتقل کرنے کے بعد ملک میں انٹرنیٹ کی سہولت تو بحال ہوجائے گی لیکن صارفین کو وقتی طور پر مشکلات کاسامنا رہے گا اور3 جی صارفین بھی اس دوران مشکلات کا شکاررہیں گے

اس موقع پرصارفین نے پی ٹی سی ایل پر غصے کا بھی اظہار کیا جس پر پی ٹی سی ایل کی جانب سے صارفین سے کو وضاحت بھی فراہم کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں