وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں پالیسی بیان کے دوران سرکلرڈیٹ کی ادائیگی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ایک سو اٹھائیس ارب روپےکےپاکستان انویسٹ منٹ بانڈزجاری کر کے اور ایک سو پینتس ارب روپے نیشنل سیونگ اسکیم کے سرٹیفیکٹ جاری کر کے حاصل کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے پندرہ ماہ سے بجلی پرپانچ سو تین ارب کی سبسڈی ادا نہیں کی تھی جس کے باعث ہرسال سرسٹھ ارب روپےکاسودبھی اداکرنا پڑرہا ہے اور کئی اداروں نےرقم وصولی کیلئے عدالت رجوع کیا ہوا ہے۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان کے معاشی پلان کیلئے آئی ایم ایف کوئی ڈیکٹیشن نہیں لیا گیا، اسحاق ڈار نے بتایا رواں مالی سال حکومت آئی ایم ایف پاکستان کو دو ارب بیس کروڑ ڈالر ادا کرے گی، انہوں نے کہا ڈالر کی قدر میں کمی کسی کے دباؤ پر نہیں کی جائے گی۔