اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سانحہ ماڈل ٹاؤن: شہبازشریف نے واقعے کی ذمہ داری رانا ثناءاللہ پرڈال دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی میں واقعے کی تمام ذمہ داری رانا ثنااللہ پر ڈال دی ، ان کا کہنا تھا کہ انھیں پولیس ایکشن سے بے خبر رکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اپنی بنائی ہوئی جے آئی ٹی میں پورے پروٹوکول کے ساتھ پیش ہوئے۔

- Advertisement -

شہباز شریف نے کارروائی سے لاعلمی کا دعویٰ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں کہ ادارہ منہاج القرآن کے باہر تجاوزات ہٹانے کا فیصلہ انہوں نے نہیں کیا۔

جس کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا اس نے انہیں بتانے کی زحمت نہیں کی۔ اس وقت کے وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے تجاوزات ہٹانے کے فیصلے کی توثیق کی تھی ۔ مگر وزیراعلیٰ کو اطلاع تک نہیں دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاعلم ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کمیٹی اور رانا ثناء اللہ پر سانحے کی ذمہ داری ڈال دی۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ انہیں میڈیا پر رپورٹ ہونے کے بعد ڈاکٹر توقیر شاہ کے ذریعے واقعے کا علم ہوا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آپریشنل سطح پر بد انتظامی ہوئی، آپریشن کسی کو قتل کرنے، خوف و ہراس پھیلانے یا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے نہیں کیا گیا۔

جے آئی ٹی اور اس کے سامنے وزیراعلیٰ کی پیشی کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ رزاق چیمہ جے آئی ٹی کا سربراہ بننے سے پہلے وزیراعلٰی شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ سے ملاقات کر چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں