جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

ستمبر میں پاک بھارت وزرائےاعظم کی ملاقات متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : پاکستان کی وزارت خارجہ نے وزیر اعظم نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ وہ اس سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ضرور شریک ہوں، جس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات متوقع ہے۔

جنرل اسمبلی کا اجلاس رواں سال ستمبر میں نیو یارک میں ہوگا، وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں وزیر اعظم کی امریکا سمیت کئی اہم ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں ہوں گی، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان وزیر اعظم نواز شریف کی اپنے بھارتی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی کوشش کر رہا ہے تو انہوں نے کہا کہ کہ پاکستان پاک بھارت وزرائے اعظم کی متوقع ملاقات کا خیر مقدم کرے گا۔

طارق فاطمی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بھارت اور افغانستان سے تعلقات بہتر بنانے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں اور اب پاکستان کو توقع ہے کہ دونوں ممالک بھی مثبت جواب دیں گے۔

وزیر اعظم نواز شریف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے تھے اور اسکے بعد دونوں رہنماؤں سے تحائف کا تبادلہ بھی کیا تھا، پاکستان کو توقع ہے کہ یہ ملاقات پاک بھارت تعلقات میں ایک مثبت تبدیلی کا باعث ہوں گے۔

اہم ترین

مزید خبریں