ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

سری لنکا کو شکست : نیوزی لینڈ نے ویلنگٹن ٹیسٹ جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ویلنگٹن :نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں ایک سو ترانوے رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز وائٹ واش کردی۔میچ میں تین سو سے زائد رنز بنانے پر کین ولیم سن کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

ولینگٹن میں کھیلے گئے میچ کے پانچویں اور آخری روز سری لنکا نے دوسری نامکمل اننگز پنتالیس رنز ایک کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی تو اسے کامیابی کے لئے مزید تین سو پنتالیس رنز درکار تھے۔

دھمیکا پرساد گزشتہ اسکور میں چھ رنز کے اضافے کے بعدآوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ کمارا سنگاکارا بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھیر سکے اور صرف پانچ رنز بناکر کیچ آوٹ ہوگئے جس کے بعد مہمان ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم ایک سو چھیانوے رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔

لہیرو تھیرمانے ناقابل شکست باسٹھ رنز بناکر نمایاں رہے۔ مارک گریگ نے چار اور ٹرینٹ بولٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ میچ میں تین سو گیارہ رنز اسکور کرنے پر کین ولیمسن کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا

اہم ترین

مزید خبریں