منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سری نواسن یہ نہ سمجھیں انہیں کلین چٹ مل گئی ہے، بھارتی سپریم کورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کے غیر فعال صدر سری نواسن کو آڑے ہاتھوں لے لیا، کہتے ہیں سری نواسن یہ نہ سمجھیں انہیں کلین چٹ مل گئی ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ میں آئی پی ایل فکسنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ بی سی سی آئی نے سپریم کورٹ سے سری نواسن کی بطور صدر بحالی کا مطالبہ کیا، سماعت میں اعلٰی عدالت نے بی سی سی آئی کے غیر فعال صدر سری نواسن کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ججز نے سوال کیا کہ بی سی سی آئی کا سربراہ آئی پی ایل کی ٹیم کا مالک کیسے بن سکتا ہے۔ مفادات کے ٹکراؤپر سری نواسن وضاحت پیش کریں، سری نواسن کو مفادات کے ٹکراؤ سے بالا تر ہونا چاہیے۔

 بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ بی سی سی آئی اور آئی پی ایل میں کوئی فرق نہیں، آئی پی ایل بھارتی بورڈ ہی کی پیداوار ہے، آئی پی ایل اور بی سی سی آئی ایک دوسرے سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔ فکسنگ سے کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ سری نواسن یہ نہ سمجھے انہیں کلین چٹ مل گئی ہے۔ مدگل کمیشن کی تحقیقات کو درست مانتے ہیں، بی سی سی آئی چند افراد کو بچانے کی کوشش نہ کرے۔۔ بھارتی بورڈ فکسنگ میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لے۔

اہم ترین

مزید خبریں