ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

سندھ اسمبلی کااجلاس ملتوی کرنا غیر سنجیدہ فعل ہے، اراکین

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہریار مہر نے کہا ہے کہ  گنے کی قیمت کا معاملہ آیا تو سندھ اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔خواجہ اظہار الحسن، لیاقت جتوئی اور ارباب رحیم نے اجلاس ملتوی کرنا غیر سنجیدہ فعل قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہریار مہر نے کہا کہ حکومت نے  گنے کی قیمت کا معاملہ پربات بھی خود شروع کی اور جب سوال پوچھے گئے تو راہ فرار اختیار کر گئے۔

اس حوالے سے ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ایسے اجلاس ختم کرنا کسی طور بھی صحیح نہیں ہے،حکومت کو چاہئے کہ عوامی مسائل پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ۔

اسمبلی میں میں نئے آنے والے رکن لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جو مرضی میں آتا ہے وہ کرتی ہے،اس موقع پر ارباب غلام رحیم نے سندھ حکومت کے غیر سنجیدہ رویے پر وفاق کی خاموشی پر کڑی تنقید کی۔

اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل پر بحث نہ کرنا اور اجلاس ملتوی کرنا حکومت سندھ کی غیرسنجیدگی کا ثبوت ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں