سنی لیون نے بالغ فلموں میں کام کرنے سے پہلے جرمنی کی ایک بیکری میں کام کیا، اس وقت ان کی عمر 19 سال تھی۔ بیکری کا نام جفی لیوب تھا۔
وہ بچوں کی نرس کی حیثیت سے اپنا کیرئربنانا چاہتی تھیں ،ان کا خیال تھا کہ اس کیرئر میں انہیں دوسروں کے لئے مسکرانے کا موقع ملے گا۔
ان کے سب سے پسندیدہ بولی وڈ اداکار عامر خان ہیں اور وہ آج بھی اپنے بچپن میں دیکھی فلم ’دل‘کی گرویدہ ہیں۔ فلم ’دل‘میں عامر خان ہیرو کے روپ میں جلوہ گر ہوئے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ سب کچھ چھوڑ کر بھارت منتقل ہونا ان کے لئے سب سے زیادہ خوفزدہ کرنے والا فیصلہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ انڈیا منتقل ہوتے وقت انہیں یو ایس کی بھارتی کمیونٹیز کی جانب سے نفرت بھری ای میلز بھی موصول ہوئیں، لیکن اب سب کچھ ٹھیک ہے اور انہی نفرت کرنے والے لوگوں نے انہیں کہا کہ وہ ان سے خوش ہیں۔
انہیں ہر قسم کے کیڑوں سے خوف محسوس ہوتا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ انہیں یہ فوبیا ہے۔
انہیں ’کَل یگ‘ فلم سے بالی وڈ میں آنا تھا لیکن انہیں نے کام کرنے کے لئے ایک ملین امریکی ڈالر معاوضہ طلب کیا جس کے سبب ڈائریکٹر کو پیچھے ہٹنا پڑا۔
انکا پسندیدہ مشروب انگور سے بنی ہوئی وائن ہے۔