اسلام آباد: سپریم کورٹ نےچیئرمین پیمراکیس میں فریق بننےکیلئے پی بی اے کی درخواست پروفاق اور چیئر مین پیمرا کونوٹس جاری کردیئے۔ سپریم کورٹ میں چیئرمین پیمرا تقرری سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں عدالتی بینچ نےکی۔ وفاق کی اپیل میں فریق بننےکےلئے پاکستان بر اڈ کا سٹنگ ایسویس ایشن نے درخواست دائر کی۔
جسٹس ناصر الملک نے استفسار کیا کہ پی بی اے کیا ہے، جس پر عرفان قادر ایڈووکیٹ نے بتایا یہ تمام چینلز کی نمائندہ تنظیم ہے، جسٹس نا صر نے سوال کیا کہ آپ کا کیا موقف ہے؟ وکیل عرفان قادر نے کہا ہم چیئرمین پیمرا کی بر طرفی کے ہائی کورٹ کے فیصلے کا دفاع کریں گے، عرفان قادر کے موقف پر اعلیٰ عدالت نے وفاق اور چیئرمین پیمراکونوٹس جا ری کرتے ہوئے سماعت تین دن کے لئے ملتوی کردی۔