سکھر:پاکستان سے چائنہ اسمگل کئے جانےو الےدوسو تیس کچھوے ایک ماہ قبل پاکستان اور چائنہ کی سرحدی حدود سے چائنیز اور پاکستانی کسٹم حکام نے مشترکہ کارروائی کرکے تحویل میں لئے تھے، جنہیں پاکستان کی وائلڈ لائف حکام کے حوالے کیا گیا تھا،
بعد ازاں ایک ماہ تک کچھوؤں کو وائلڈ لائف ہیڈ کوارٹر سکھر میں رکھنے کے بعد آج پنو عاقل کے قریب دریائے سندھ میں چھوڑدیاگیا، اس موقع پر سیکریٹری فاریسٹ نائلہ واجد نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ مزید 218کچھوؤں کو گذشتہ روز کراچی ایئر پورٹ سے پکڑا گیا ہے جنہیں پاکستان سے ہانگ کانگ اسمگل کیا جا رہا تھا ۔
انھوں نے بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ان کھچوؤں کی مالیت کروڑوں میں ہے کیونکہ بیرون ممالک میں انہیں شوق سے کھایا جا تا ہے۔ کچھوے اسمگل کرے والوں کے خلاف وائلڈ لائف کی جانب سے کریک ڈاﺅن آپریشن کر نے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔