سکھر:مگسی برادری کی جانب سے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سکھر کے نواحی گاﺅں صالح پٹ کے قریب تین روز قبل پولیس کے مبینہ مقابلے میں مارے گئے تین افراد کے و رثاءکی جانب سے سیشن کے کورٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ قتل ہونے والے محمد پناہ مگسی کی والدہ کی جانب سے سیشن کورٹ میں سکھرپولیس کے خلاف پٹیشن دائر کی گئی اور کورٹ سے واپس آتے ہوئے پٹیشنر خاتون کو پولیس نے گرفتار کر کے لاپتہ کردیا ہے ۔مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان وزیر اعلیٰ سندھ سے انصاف کا مطالبہ کیا