لندن :ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات مارشل لاء کو دعوت دے رہے ہیں ۔تمام فریقین بات چیت کے ذریعے معاملات حل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیا ن میں کیا ۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق بات چیت کے ذریعے معاملات حل کریں۔موجودہ سیاسی بحران کا بات چیت کے علاوہ اور کوئی حل نہیں ۔الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وہ مارشل لاء کی حمایت نہیں کرتے کیونکہ اس میں عام آدمی کا نقصان ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرحالات بگڑے تو فوج ہی ایک ادارہ ہے جو ملک کو بچا سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا ایم کیوایم تمام سیاسی قائدین سے رابطے میں ہے۔