بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سیلز ٹیکس میں اضافے سے جنوری میں 12 ارب کی اضافی آمدنی ہوئی، اسحاق ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے حکومت کو جی ایس ٹی کی مد میں ارسٹھ ارب روپے کم ملے ہیں لیکن جی ایس ٹی کی شرح میں اضافے سے محصولات میں اٹھائیس ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ ماہ جی ایس ٹی میں پانچ فیصد اضافے سے حکومت کو بارہ ارب اور اس دوسرے اضافے کے بعد فروری میں سولہ ارب روپے زائد حاصل ہونگے، قیمتوں میں اوگرا کے فارمولے سے کم اضافے کا دفاع کرتے ہوئے۔

 انہوں نے کہا بھارت نے چار ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات پر مختلف ٹیکسسز لگائے، انہوں نے اس تاثر کو رد کیا کہ آئی ایم ایف کے دباو پر نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے روکا گیا ہے۔

 انہوں نے کہا نیپرا اور اوگرا اپنے فیصلوں میں با اختیار ہیں، بجلی کی قیمتوں رد و بدل وزارت پانی و بجلی کی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا وزارت خزانہ نے وزیر اعظم کے سامنے رکھا تھا۔

اسحاق ڈار نے کہا تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کے باعث انہیں صوبوں کو فروخت کرنے کی پیش کش کی گئی تھی لیکن مثبت جواب نہ ملنے کے باعث انہیں نجکاری کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

 

اہم ترین

مزید خبریں