اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

سینئر کانگرس لیڈر کا مودی سرکار سے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : سینئرکانگرس لیڈر سیف الدین سوز نے بھارتی سرکار سے پاکستان کے ساتھ مزاکرات کا مطالبہ کرتے ہوئے معصوم کشمیریوں کے بارے میں سوچنے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئرکانگرس لیڈر سیف الدین سوزنے مودی سرکار کو جارحیت کی روش کو ترک کرکے مذاکرات سےمسئلہ کشمیر کو حل کرنے کا مشورہ دے دیا۔

کانگرس لیڈر سیف الدین سوز نے بی جے پی کو جھوٹ اورپروپیگنڈے کو چھوڑ کر معصوم کشمیریوں کے بارے میں سوچنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو جھوٹ کا سہارا نہیں لینا چاہیے،کانگرس لیڈر، اب کشمیر کی آوازیہ ہےکہ یہاں قتل و غارت جاری ہےاور معصوم لوگ مارے جارہے ہیں،پروپیگنڈےسےنہیں امن سے ہوگا۔

- Advertisement -

سینئرکانگرس لیڈر کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم پاکستان سےکہیں کہ خون خرابہ بندہوناچاہیے،ہم امن سےرہنا چاہتےہیں توایساکرنےسےہندوستان کی عظمت کم نہیں ہوگی، اقوام متحدہ بھی ہے اور دیگر عالمی برادری بھی، ہندوستان کو چاہیے کہ وہ بتائے کہ ہم امن سے رہنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ جب تک بات چیت کی راہ ہموار نہیں ہوتی تب تک ایسے ہی معصوم لوگوں کا قتل و غارت ہوتا رہے گا،دنیا بھر سے انسانی حقوق کی تنظیمیں اور بھارتی عہدیداران مودی سے کشمیر میں ظلم و ستم ترک کرنے کا مطالبہ کررہےہیں لیکن مودی سرکار اپنے انتخابات جیتنے کے لیے معصوم جانوں کی قربانی دینے میں مصروف ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں