بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

شمالی وزیرستان : دو گروہوں میں تصادم، ہلاکتوں کی تعداد47ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی وزیرستان : شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل لوڑہ منڈی میں دو قبائل گروپوں کے درمیان اراضی کے تنازعہ پر خونریز تصادم دوسرے روز بھی جاری 45افرادجاں بحق 25زخمی دونوں اطراف سے چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا استعمال علاقے میں کشیدگی بر قرارہے جبکہ پولٹیکل انتظامیہ کی جانب سے خاموشی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل لوڑہ منڈی کے علاقہ میں اراضی کے تنازعہ پر دو قبائل پیپلی کابل خیل اور مدا خیل کے درمیان جمعہ کے روز سے خونریز تصادم ہُوئی جو دوسرے روز بھی جاری رہی دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

ابھی تک اطلاعات کے مطابق 45افراد جاں بحق جبکہ 25زخمی ہو چکے ہیں ذرائع کے مطابق دونوں قبائل کے درمیان اراضی پر ایک سال سے تنازعہ چلا آرہا ہے جس میں متعدد بار فائر بندی بھی کی جا چکی ہے جوکہ ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے مورچہ زن ہو کر ایک دوسرے کے خلاف بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

تاہم دو روز تک جاری جنگ میں فائر بندی یا مصالحتی کردار ادا کرنے کیلئے کوئی بھی سرکاری یا علاقائی شخصیت سامنے نہیں آسکا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو جنوبی وزیرستان کے راستے پشاور میں علاج کیلئے منتقل کرنے کی کوششیں کی جا رہی تھی جو بار اور ثابت نہ ہُوئے اور اجازت نہ ملنے کی وجہ پر زخمیوں کو علاج کیلئے افغانستان منتقل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اگر اس جنگ بندی میں انتظامیہ نے کردار ادا نہ کیا تو مزید ہلاکتیں ہو جائے گی جس سے علاقہ میں بڑے پیمانے پر تباہی و بربادی پھیل جائے گی جہاں ایک طرف شدت پسندوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے اور دوسری طرف ان دو قبائل کے درمیان دو روز سے خونریز جنگ کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں قبائل ایک دوسرے کیلئے بدستور مورچہ زن ہیں اور کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

پولٹیکل ذرائع کے مطابق یہ علاقہ پاک افغان سرحد کے قریب واقع ہے اور اس کے قریبی روابط افغانستان کیساتھ جا ملتے ہیں جبکہ علاقائی لوگوں کے مطابق کہ ہمارا علاقہ پاکستان کیساتھ ہے اور شمالی وزیرستان کیساتھ پاک افغان بارڈر پر واقع ہے ۔

اہم ترین

مزید خبریں