منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

شمالی وزیرستان متاثرین کی تعداد نولاکھ چھبیس ہزار سے تجاوزکرگئی

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی وزیرستان میں آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنیوالے افرادکی تعداد نولاکھ چھبیس ہزارنوسوچوالیس تک پہنچ گئی۔ حکومتِ خیبرپختونخوا کی جانب سے متاثرین کیلئے امدادی پروگرام ایثار خیبرپختونخوا کے تحت اب تک سات ہزار خاندانوں میں امدادی رقوم تقسیم کی جا چکی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد نو لاکھ سےتجاوز کر گئی ہے۔ جن میں دولاکھ اڑتیس ہزار سات سو دس مرد، دو لاکھ پینسٹھ ہزار دو سو سات خواتین اور چار لاکھ اڑتیس ہزار چھ بچے شامل ہیں، سرکاری حکام کے مطابق انتیس ہزارآٹھ سو تریپن خاندانوں میں امدادی رقوم تقسیم کرلی گئی ہے۔

متاثرہ خاندانوں میں پینتیس کروڑ بیاسی لاکھ چھتیس ہزار روپے کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے، دوسری جانب حکومتِ خیبرپختونخوا کی جانب سے بھی متاثرہ افراد کیلئے امدادی پروگرام ایثار پختونخوا جاری ہے۔ پروگرام کے تحت آپریشن سے متاثرہ افرادکوتین ہزارروپے ماہانہ گھرکے کرائے کی مدمیں ادائیگی کی جا چکی ہے۔۔

متاثرینِ شمالی وزیرستان کوپانچ ہزارروپے رمضان پیکج کے تحت ادائیگی بھی شروع ہوچکی ہے۔ اب تک ایثار پروگرام کے تحت سات ہزار خاندانوں کو امدادی رقوم مل چکی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں