جدہ : وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف سعودی عرب پہنچ گئے،انہوں نے جدہ میں سعودی وزیرخارجہ سعود الفیصل سےملاقات کی۔
پنجاب کے وزیر اعلیٰ اپنے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے اہم دورے پرجدہ پہنچ گئے، شہبازشریف کےسعودی دورے کوانتہائی اہم قراردیا جارہا ہے۔
انہوں نے جدہ میں سعودی وزیرخارجہ سعودالفیصل سےاہم ملاقات کی،شہبازشریف کے ساتھ وزیراعظم کے خارجہ امور کے مشیرسرتاج عزیزاورسیکرٹری خارجہ بھی سعودی عرب گئے ہیں ۔
یمن جنگ کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف پہلے ہی دوٹوک الفاظ میں واضح کرچکے ہیں کہ سعودی عرب کی سالمیت کوخطرہ ہوا تو بھرپورجواب دیا جائے گا۔
پاکستان نے یمن میں عرب اتحاد کی حمایت کا اعلان تو کیا ہے تاہم فوج بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا۔
پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد کے باوجود سعودی عرب نےامید ظاہرکی ہے کہ پاکستان یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف لڑنے کے لئے فوج بھیجے گا۔
پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے سعودی وزیرمذہبی امورالشیخ صالح بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو لاحق خطرات اوریمن آپریشن سے پاکستانی قیادت کوآگاہ کیا۔