سڈنی : چیف سلیکٹر معین خان کی کسینویاتراکےبعد ورلڈکپ کےحوالےسےایک اوراسکینڈل سامنےآگیا۔ کپتان کی بات نہ ماننےوالےصہیب مقصود آسٹریلوی دوشیزہ کی زلفوں کےاسیرہوگئے۔
صہیب مقصود میدان میں ڈسپلن توڑتےنظرآئے۔ فیلڈنگ پوزیشن کےلئےکپتان کی بات نہ مانی تومصباح الحق جھلا کرخود اس جگہ پر کھڑے ہوگئے۔ لیکن میدان کےباہرمعاملات کچھ اورتھے،ٹیم ورلڈ کپ کا میچ ہار ی اور صہیب مقصود نےدل ہارا ۔
ورلڈکپ میں کھیل سےزیادہ توجہ کہیں اورتھی، صہیب مقصودکی آسٹریلوی لڑکی سے قربتوں کے سماجی ویب سائٹ پر خوب چرچےہیں ۔
پورے ورلڈ کپ میں جہاں آسٹریلوی دوشیزہ ہوتی وہاں صہیب مقصود بھی پائے جاتے۔ آسٹریلوی لڑکی اور صہیب مقصود کی ہوٹل کی لابی میں کئی ملاقاتیں بھی ہوئیں۔
وطن واپسی سے قبل پاکستانی کرکٹر نے ورلڈ کپ کٹ بھی آسٹریلوی لڑکی کو تحفہ میں بھی دے ڈالی۔ معین خان کی کسینویاترا اورصہیب مقصودکی آسٹریلوی لڑکی سےدوستی بتارہی ہیں کہ ٹیم نے آسٹریلیا میں کیا چاندچڑھائے۔
منہ سےنکلی بات کوٹھےچڑھتی ہے۔ سوشل میڈیا پرتوواہ وا ہوگئی لیکن ٹیم منیجمنٹ اورخود صہیب فی الحال اس دوستانہ تعلق سےا نکاری ہیں۔