راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا قومی اسمبلی سے استعفی منظور ہونے سے قبل ہی راولپنڈی میں ان کے حلقہ این اے 56میں مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنماؤں نے ضمنی انتخاب کیلئے اپنے اپنے طور پر الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ایک نشست کیلئے ٹکٹ کے حصول کی خاطر چار مقامی لیگی رہنماؤں نے پارٹی کے اعلی عہدیداروں سے نہ صرف رابطے شروع کر دئیے بلکہ ٹکٹ کے حصول کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگانا شروع کردیا ہے ۔
جن میں سر فہرست اور مضبوط امیدوار حنیف عباسی بتائے جاتے ہیں دوسرے نمبر پر شکیل اعوان تیسرے نمبر پرسردار نسیم اور چوتھے نمبر پر تھانوں میں مداخلت،بھتہ خوری ،قبضہ کرنے ،جوا خانوں کی سرپرستی کرنے سمیت متعدد الزامات کے باعث متنازعہ لیگی رہنما مرزا منصور احمد بیگ ہیں
۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کے حصول کی جنگ میں راولپنڈی مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نہ صرف اختلافات کا شکار ہوگئی بلکہ چار دھڑوں میں تقسیم ہو کر رہ گئی ہے