اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ طاہرالقادری نے آج شام سے پورے ملک میں دھرنے دینے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکتر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہانقلاب مارچ کے شرکاء کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ، آج شام سے انقلاب مارچ صرف اسلام آباد تک محدود نہیں رہے گا بلکہ پورے پاکستان میں دھرنے شروع ہوجائینگے۔
ڈاکٹر طاہرالقاری کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے قوم کو تین اصول دیئے، کسی نے قائداعظم کے اصولوں کو دیکھنا ہے تو وہ انقلاب مارچ کو دیکھے، کارکنان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کو مکمل طور پر صاف کریں ۔
ملکی حالات کے بارے میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بد امنی عروج پر ہیں،کراچی میں خون ریزی جاری ہے جمہوریت اور آئین کہاں غائب ہے ، ملک کا یہ حال ہے لوگ انقلاب کے لئے نہ نکلے تو کیا کریں ۔
کارکنان کے گھر پر چھاپے مارے جارہے ہیں ،اگر لوگ مشتعل ہوئے تو اس کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی، نواز شریف میرے سوالوں کا ضواب دیں، آئین اور جمہوریت کہا ہے؟انہوں نے کہا کہ نواز شریف تمھیں بہانے کے عوام کا سمندر ہی کافی ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی خواہش تبدیلی ہے، رات 12بجے حکومت کے بارہ بج جائیں گے۔