جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

عذیر بلوچ کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم دبئی پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گینگ وار کے اہم ملزم عزیر بلوچ کی پاکستان حوالگی کا عمل آج سے شروع ہوگا۔ پولیس کی دوسری ٹیم بھی ہفتے کی شام کراچی سے دبئی پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں گرفتار لیاری گینگ وار کے اہم کردار عزیر بلوچ  کی گرفتاری کیلئے پولیس کی  ٹیم دبئی پہنچ گئی ،دبئی جانے والی ٹیم میں سی آئی ڈی کے ایس ایس پی عثمان باجوہ اور ڈی ایس پی زاہد حسین شامل ہیں۔

ٹیم کے سربراہ نوید خواجہ اور رینجرز کے میجر پہلے ہی دبئی پہنچ چکے ہیں۔دبئی جاتے ہوئےکراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی عثمان باجوہ کا کہنا تھا کہ عزیر جان بلوچ کو ضابطے کی کاروائی مکمل ہوتے ہی پاکستان لایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا عزیر جان بلوچ کی حوالگی میں ڈیڑھ ہفتہ لگ سکتا ہے ،ایس ایس پی عثمان باجوہ نے دبئی پہنچ کر پاکستانی قونصل جنرل اور دیگر متعلقہ افسران سے ملاقات بھی کی جس میں عزیر بلوچ کی حوالگی کے سلسلے میں قانونی پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا۔

اہم ترین

مزید خبریں