لاہور: سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پلان سی ،دے کے پلان اے اور، بی کی ناکامی کو تسلیم کر لیا ہے۔رحمان ملک نے کہا ہے کہ جلسہ بند کر کے دکھائیں گے۔
پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس میں شرکت سے قبل لاہور میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نےکہاکہ عمران خان کے پلان سی سے بھی کچھ نہیں ہونے والا۔
اس موقع پرسینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اگر پی پی ورکز کو کہہ دیا تو کوئی جلسہ نہیں کر سکتا،جلسہ بند کر کے بتائیں گے ،اس موقع پر نثار کھوڑو کاکہناتھا کہ اس وقت اکیلےہیں تو عمران خان ہیں۔
پاکستان پپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔