اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خٓان نے کہا ہے کہ پشاور اسکول سانحہ کی جتنی بھی مذمت کیا جائے کم ہے، وہ بنی گالا میں پشاور روانگی سے قبل میڈیا گفتگو کررہے تھے۔
انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ حکومتی نمائندوں سے جوڈیشل کمیشن سے متعلق مذاکرات کو باہمی مشاورت سے ملتوی کر دیا گیا ہے، اور 18 دسمبر کو ہونے والا ملک گیر احتجاج بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، یہ اتنا بڑاظلم ہے کہ کوئی بھی اتنا نہیں گر سکتا کہ بچوں کو اپنے ناپاک عزائم کیلئے استعمال کرے۔