کراچی: سندھ کے سیکریٹری داخلہ نیاز عباسی نے کہا ہے کہ سندھ میں امن کیلئے وفاق نےاب تک کوئی مدد نہیں کی ہے اورغیر قانونی اسلحہ مہم میں 20فیصد کامیابی ہو ئی ہے۔
سیکریٹری داخلہ سندھ نیاز عباسی نے گارڈن فارنزک لیب کے دورے میں انکشاف کیا کہ غیرقانونی اسلحہ جمع کرانے کی مہم میں صرف بیس فیصد کامیابی حاصل ہوئی ہے اور غیر قانونی اسلحہ کی روک تھام کیلئے سندھ کے داخلی اور خارجی راستوں پر چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔
سیکریٹری داخلہ سندھ کے مطابق پندرہ لاکھ غیر ملکی تاکین وطن سندھ میں مجود ہیں جس کی وجہ سے امن وامان کے مسائل پیدا ہورہے ہیں، نیاز عباسی نے کہا کہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ امن وامان کے قیام کیلئے سول سوسائٹی کو بھی حکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔