لاہور : امیرجماعة الدعوۃ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بیرونی قوتیں مسلمانوں کو آپس کے لڑائی جھگڑوں اور فسادات میں الجھانا چاہتی ہیں۔ فرقہ واریت امت مسلمہ کیلئے زہر قاتل ہے۔
مسجدالقادسیہ میں خطبہ جمعہ میں حافظ سعید نے کہا کہ کفار کشمیرو فلسطین سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں پر ظلم و ستم ڈھارہے ہیں، انہوں نے کہاکہ دوقومی نظریہ پاکستان کی اساس ہے،اس پر عمل کئے بغیر ملک کو درپیش مسائل کا حل ممکن نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ فرقہ واریت امت مسلمہ کیلئے زہر قاتل ہے۔ اللہ کے دشمن منظم سازش کے تحت مسلمانوں کو آپس میں دست و گریباں کررہے ہیں ۔ حافظ سعید نے علماءکرام اور دینی جماعتوں کے قائدین سے امت مسلمہ کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دینے کی اپیل کی۔