کراچی : بھتہ نہ دینے پرفیکٹری سپروائزر کی جان لینے والا ٹارگٹ کلرکو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کرنے والا قانون کے شکنجے میں آگیا۔ نیوکراچی گبول ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری سپروائزرکو قتل کرنے والےملزم کو گرفتارکرکے میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔
ملزم عبدالرحیم نے چند روز قبل بھتہ نہ دینے پر اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر فیکٹری کے سپروائزر کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔
ملزم عبدالرحیم نےپولیس اور میڈیا کے سامنے اعتراف جرم کر لیا ہے ۔اعتراف جرم میں ملزم کا کہنا ہے کہ میں نے پیسے نہ دینے پر پہلی دفعہ کسی کو قتل کیا.
مجھے انور نامی شخص نے فیکٹری مالک کو قتل کرنے کیلئے بھیجا تھا،فیکٹری منیجر سے 2 ہزار روپے مانگے تھے،اے آر وائی نیوز نے سب سے پہلے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج نشر کی تھی جس کے بعد ملزم کی والدہ نے اپنے بیٹے کو پہچان کر گبول پولیس اسٹیشن میں اطلاع دی تھی۔
بعد ازاں پولیس نے ملزم کے قریبی رشتہ داروں کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں بھی لیا تھا، ۔ڈی آئی جی کے ویسٹ کے مطابق ملزم عبدالرحیم پولیس کوایک ڈاکٹر کو بھتہ نہ دینے پر قتل کر نے سمیت مزید وارداتوں میں بھی مطلوب ہے،گرفتار ٹارگٹ کلر کی نشاندہی پر اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔