ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ: کے الیکٹرک قصور وار قرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی :  بجلی کے نظام کی تباہی پر قائم نیپرا کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی حتمی رپورٹ منظور ہوگئی ، جس میں کے الیکٹرک  کو ذمےدار قرار دیا گیا ہے جبکہ وفاقی حکومت بھی بری الزمہ نہیں۔

کراچی کےعوام پر شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کرنے والی کے الیکٹرک کیخلاف تحقیقات اپنے انجام کی طرف بڑھتی نظر آرہی ہیں، نیپرا کی فیکٹ فایئنڈنگ کمیٹی کی حتمی رپورٹ کی منظوری دی جاچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کےالیکٹرک کو قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب قراردیا گیا ہے، رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرنے کیلئے کابینہ ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے، جو 120 سے زائد صفحات پرمشتمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم میں بہتری لانے میں ناکام رہی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ میں کمی کا کےالیکٹرک کا دعویٰ غلط ہے، کراچی میں گھنٹوں اضافی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے کےالیکٹرک کی ناقص کارکردگی کا ذمےدار وفاقی حکومت کو بھی ٹہرایا ہے۔

وفاقی حکومت کےالیکٹرک میں 25 فیصد شیئرز کی مالک ہے، رپورٹ کے مطابق کےالیکٹرک کے بورڈ میں وفاقی حکومت کے دو ڈائریکٹرز نے مؤثر کردارادا نہیں کیا، نیپرا نے کےالیکٹرک کو سیکشن 28 کےتحت نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سیکشن 28 کےتحت کےالیکٹرک پر 10کروڑ روپے جرمانہ ہوسکتا ہے۔

نیپرا سیکشن 28 کےتحت کے الیکٹرک کو ٹیک اوور کرکے ایڈمنسٹریٹر بھی مقرر کرسکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں