جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

قائد تحریک کی تقریر پر واویلامچانے والے عقل کے دشمن ہیں،ارکان اسمبلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان اسمبلی نے کہاہے کہ جوعناصر بھی قائدتحریک الطاف حسین کی تقریرسنے بغیراس پرواویلامچارہے ہیں وہ عقل کے دشمن ہیں جن کے ذہن ودل مہاجروںسے نفرت اورتعصب کے زہرمیں بجھے ہوئے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ارکان اسمبلی نے کہاکہ جولوگ بھی لکیرکے فقیربن کرمحض ایم کیوایم دشمنی اورمہاجروںسے اپنے ازلی تعصب کااظہارکرنے کیلئے اپناقومی فریضہ سمجھتے ہوئے قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔

ہم یہ دعوے سے کہتے ہیں کہ ان میں سے کسی نے بھی قائدتحریک الطاف حسین کی پوری تقریرنہیں سنی بلکہ وہ محض تعصب کی بنیادپر زہراگل رہے ہیں اور اس طرح اپنی نوکری پکی کررہے ہیں۔

انہوں نے بلوچستان اسمبلی کی قرارداد کے بارے میںکہا کہ بلوچستان اسمبلی کے ارکان میں واقعی غیرت اور پاکستان سے محبت ہے توپہلے اپنے گھربلوچستان کی خبرلیں جہاں کے بیشترعلاقوں میں آج بھی ریاست کی رٹ نام کی کوئی چیزنہیں ہے۔

ارکان اسمبلی نے پی ٹی آئی کی جانب سے اسمبلیوں میں قراردادیں پیش کرنے کے بارے میں کہاکہ اگرپی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کوواقعی فوج کی عزت وناموس کاکوئی پاس ہے تووہ سب سے پہلے ا پنے اپنے گریبانوں میں جھانکیں ۔

انہوں نے کہا کہ پہلے اپنے لیڈرعمران خان سے لاتعلقی کااظہارکریں جنہوںنے پاکستان کے جرنیلوں کے بارے میں جو تحقیر آمیز گفتگوکی ہے اس کی وڈیوسوشل میڈیا پر موجود ہے جس سے انکارنہیں کیاجاسکتا۔

ارکان اسمبلی نے کہاکہ جماعت اسلامی کے سابق امیرمنورحسن، مسلم لیگ ن کے رہنمااوروزیردفاع خواجہ آصف، وزیرداخلہ چوہدری نثار، پیپلزپارٹی کے سابق رہنمااورسابق گورنرپنجاب غلام مصطفیٰ کھر اور ان دیگر رہنماؤں نے مسلح افواج کے بارے میں جن خیالات کااظہارکیاہے وہ سب ریکارڈکاحصہ ہیں۔

لیکن ان جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد صرف اورصرف ایم کیوایم اور مہاجردشمنی میں متعصبانہ بیانات دے رہے ہیں عوام اچھی طرح دیکھ رہے ہیںکہ ان کے بارے میں کس جماعت کے کیاخیالات ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں