اسلام آباد: وزیرِاعظم اورمولانا فضل الرحمان کے زیرِ قیادت قبائلی جرگے کے درمیان ملاقات ہوئیاورملاقات کے دوران وزیرستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد میں وزیرِاعظم نواز شریف نے قبائلی جرگے سے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن اور صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، جر گہ اراکین نے وزیراعظم کو شمالی و زیرستان میں عوام کی مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔
ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں امن کے لیئے بہادر قبائلیوں نے بے مثال قربانیاں دیں ہیں اورقوم کوقبائلی علاقوں کےعوام پرفخر ہے، وزیراعظم نے کہا کہ حکومت آئی ڈی پیز کی واپسی کیلئے اقدامات کررہی ہے۔