لاہور: پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے لاہور میں قائم کی گئی اجتماعی قربان گاہ میں قصابوں کی جانب سے گو نواز گو کے نعرے لگائے گئے۔
تفصیلات کے مطابق منہاج القرآن کے ذمہ دار ان کہتے ہیں کہ اجتماعی قربانیوں سے نچلے طبقات کو عید کی خوشیوں میں شامل کیا جائے گا۔
پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے پہلے روز لاہور سمیت ملک بھر میں اجتماعی قربانیوں کا سلسلہ اس عزم کے ساتھ جاری ہے کہ اس مرتبہ قربا نی کا گوشت صرف سیلاب زدگان اور ضرب عضب کے متاثرین سمیت مستحقین میں تقسیم کیا جائے گا۔
عوامی تحریک کے قائدین نے بتایا کہ ادارے نے اس مرتبہ اجتماعی قربانیوں میں حصہ لینے کے حوالے سے کوئی اپیل نہیں کی بلکہ تمام جانوروں کا انتظام خود سے کیا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک اجتماعی قربانیوں کے باعث کم وسائل کے افراد بھی نہ صرف اس مذہبی فریضے میں حصہ لے سکتے ہیں بلکہ منہاج القرآن جیسے اداروں کے باعث مستحقین کو بھی عید کی خوشیوں میں شرکت کا موقع ملتا ہے۔