جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

ق لیگ سے ملکر سینیٹ کی نشست جیت لیں گے، منظوروٹو

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو نے کہا ہے کہ قاف لیگ سے مل کر پنجاب میں سینیٹ کی ایک نشست جیتنے کی پوزیشن میں ہیں، حکمران صوبے کے 50 فیصد وسائل لاہور پر خرچ کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو کا کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن میں قاف لیگ سے مل کر پنجاب میں ایک سیٹ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں.

پی ٹی آئی کو سینٹ الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیئے، بلوچستان میں صابر بلوچ پیپلز پارٹی کے سینٹ کے امیدوار ہیں، جنہیں دوسری جماعتوں سے مل کرکامیاب کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سنٹرل پنجاب کے تنظیمی دورے کا آغاز کل سے ننکانہ صاحب  سے شروع کر رہے ہیں، ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ کارکنوں کے گلے شکوے بھی سنیں گے۔

ضلعی ورکرز کنونشن 2 اپریل تک جاری رہیں گے۔ منظور وٹو کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن نومبر میں کرانے جا رہی ہے.

ارکان اسمبلی کے ذریعے بلدیاتی فنڈز کا استعمال روکا جائے، اس سلسلے میں عدالت سے بھی رجوع کرینگے۔ انہوں نے بتایا کہ این اے 137 کے ضمنی الیکشن میں رائے شاہ جہاں پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے.

پنجاب بھر میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی تنظیمیں توڑ دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی توجہ کا مرکز صرف لاہور ہے، صوبے کے 50 فیصد وسائل لاہور کی ترقی پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں