ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

لاہور: دو بسوں میں تصادم، 4مسافر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:فیض پورانٹرچینج کے قریب دو بسوں میں تصادم سے چار مسافرجاں بحق جبکہ بیس زخمی ہوگئے۔

فیض پورانٹرچینج کےقریب سگیاں پل پر دو بسیں تیزرفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں، تصادم کے بعد ایک بس الٹ گئی، المناک حادثے میں چارمسافر موقع پر ہی جاں کی بازی ہارگئے جبکہ بیس افراد زخمی ہوئے، جنہیں میؤ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق متعدد مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، بد قسمت بس کے پی کے سے راؤنڈ اجتماع میں شرکت کیلئے آرہی تھی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں