جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

لاہور:مہنگائی کیخلاف تحریک انصاف کا احتجاجی دھرنا شروع

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کی جانب سے لاہورمیں مہنگائی کیخلاف احتجاجی دھرنا میں شرکت کے لئے لوگ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نےحکومت سے مہنگائی کیخلاف ایجنڈے کا مطالبہ کردیا،

لاہور میں سخت سردی اورابرآلود موسم کے باوجود احتجاجی دھرنے میں شرکت کے لئے تحریک انصاف کے کارکنان جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنا اُن کی پارٹی کا جمہوری حق ہے۔ وہ دھرنےمیں مہنگائی کیخلاف صرف احتجاج ہی نہیں بلکہ حکومت کو تجاویز بھی دیں گے کہ اس کو کس طرح کم کیا جاسکتا ہے، 

دھرنے میں شرکت کے لئے آنے والی تحریک انصاف کی خواتین ورکرز کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ موسم کی سختیاں عوام کو ریلی میں شرکت سے نہیں روک سکتیں۔ دھرنے سے عمران خان کے علاوہ تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے۔

- Advertisement -

حکومتی رد عمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے پوچھا ہے کہ کیا عمران خان نے اپنے انتخابی منشور کے تحت خیبر پختونخوا میں منتخب ایس ایچ او لگا دیے،کیا اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کردیا، کیا صوبے کی پولیس کو غیر سیاسی بنا دیا؟ عمران خان نے سابق صوبائی حکومتوں کی کرپشن کے کتنے کیس پکڑے اور ان پر کیا کارروائی کی؟
    

 

Comments

اہم ترین

مزید خبریں