ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

لاہور دھماکہ کے بعد ننکانہ صاحب میں پولنگ روک دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ننکانہ صاحب :یوحناآباد لاہور کے چرچ میں خودکش دھماکے کےبعدحلقہ 137میں جاری پولنگ بند, مشتعل مظاہرین کی واقعہ کے خلاف شدید نعرے بازی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں یوحناآباد کے چرچ میں خودکش دھماکے کے بعدننکانہ صاحب کے حلقہ ایک سوسینتیس میں جاری پولنگ روک دی گئی ہے۔

لاہور کے علاقے یوحناآباد میں دھماکے کے بعدمشتتعل افراد نے ننکانہ صاحب کے حلقہ ایک سو سینتیس کے پولنگ اسٹیشن پر جاری ضمنی انتخاب کی پولنگ رکوادی۔

- Advertisement -

مظاہرین کی بہت بڑی تعدادنے لاہوردھماکے کے خلاف شدید نعرے بازی کی اورٹائربھی جلائے ۔ پولنگ رکنے کے بعدپولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اور مظاہرین کو منتشر کیا۔

علاوہ ازیں چرچ دھماکے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں مسیحی برادری کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

کراچی میں خیابان جامی پنجاب چورنگی کے قریب مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا اور دھماکے میں ملوّث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں