وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے لوڈشیڈنگ کی سزابجلی چوروں کو ہی دیں گے۔ دو روز میں بجلی کا شارٹ فال چھ سے سات ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا تھا۔ ملک کو بیس سے تیس فیصد بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں خطاب کے دوران وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت کے باعث بجلی کی طلب انیس ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگئی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ نے تقریبا ستاون ارب روپے ادا کر نے ہیں جب کہ کے الیکٹریک کو دی جانے والی چھ سو میگاواٹ بجلی کو بند کرانے کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہوا ہے ۔
ا انھوں نے بتایا کہ بل ادا نہ کر نے والوں کیلئے اٹھارہ سے بیس گھنٹے تک کی لوڈ شئڈنگ کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود گزشتہ مہینوں میں صنعتوں کو تواتر سے بجلی کی فراہمی کی گئی ہے۔