اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہےمافیا سیاست اورسیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ کا خاتمہ ہونا چاہئیے۔
بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں آگ لگی نہیں لگائی گئی تھی،اس انکشاف نے جہاں جھلس کر جاں بحق ہونےوالوں کےلواحقین کاغم تازہ کردیا وہیں سیاسی قیادت کوبھی اس خبرسے زبردست جھٹکا لگا۔
تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ اُنہیں سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی رپورٹ سے دھچکا لگاہے۔
عمران خان نے بھتہ مافیاکے مکروہ فعل کو غیر انسانی عمل قرار دیا۔
عمران خان نے مزید کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ اور سیاسی مافیا کا خاتمہ ہوناچاہئے۔