اشتہار

مبشرلقمان کے ایم کیوایم منی لانڈرنگ کیس سے متعلق مزیداہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کے جانے مانے صحافی مبشر لقمان نے متحدہ قومی موومنٹ کے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق مزید اہم انکشافات کیے ہیں۔

مبشر لقمان اے آر وائی نیوز کے پروگرام کھرا سچ کے میزبان ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ محمد انور اور ان کی پارٹی اس وقت شدید مشکلات سے دوچار ہیں کیونکہ کراچی سے تعلق رکھنے والے دو تاجر جنہوں نے ایم کیو ایم کو رقم بھیجنے کے حلف نامے جمع کرائے تھے اب اپنے بیان سے انکاری ہیں۔

لقمان کا کہنا ہے کہ دونوں تاجروں نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کو بیان دیا ہے کہ رقم کی فراہمی کا بیان ان سے گن پوائنٹ پر لیا گیا تھا اور انہوں نے کسی قسم کی رقم نہیں بھیجی ہے۔

- Advertisement -

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ممبر محمد انور کے بارے میں مبشر لقمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ذوالفقار مرزا اور ایم کیو ایم حقیقی کے سربراہ آفاق احمد یہ الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ ’انور کبھی بھی پاکستانی شہری نہیں رہے‘ اور محمد انور نے کبھی بھی اس الزام کو غلط ثابت کرنے کی کوشش نہیں کی۔

ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی میڈیا سے ناراضگی پر گفتگوکرتے ہوئے مبشر لقمان الطاف حسین کے ایک سیکیورٹی گارڈ کے بارے میں ایک پرانی میڈیا اسٹوری دوبارہ سامنے لے آئے۔

الطاف حسین کے سیکیورٹی گارڈ کے بارے میں

مبشر لقمان نے انکشاف کیا کہ صلاح الدین نامی صحافی نے الطاف حسین کے سیکیورٹی گارڈ کا انٹرویو شائع کیا تھا۔

اپنے انٹرویو میں سیکیورٹی گارڈ فرید خان نے کہا تھا کہ الطاف حسین اکثر کہتے ہیں کہ افر میرے پاس اختیار ہو تو  میں جمع اور عید کی نماز پر بھی پابندی لگادوں۔

اس نے یہ بھی کہا کہ جب الطاف حسین کسی کو قتل کرانا چاہتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ’’نجانے اللہ کب انہیں پوچھے گا؟‘‘۔

فرید خان نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ’’ اگر کبھی الطاف حسین سے دین کے بارے میں پوچھا جائے تو وہ کہتے ہیں کہ تمھیں جتنا دین سے دور کرنا چاہتا ہوں، اتنا ہی تم دین کے قریب جانے کی بات کرتے ہو‘‘۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں